| Stories,Novels & Kahaniyan Share and Read All sort of Stories/Novels Online at bzupages.com |
Advertisement Banner
05-10-2011, 03:45 AM
Rating:
(1 votes - 5.00 average)
"آنسو"
ایک آنسو کو شبنم کے قطرے نظر آئے۔شبنم کے قطرے نے آنسو دیکھ کر ہنسنا شروع کردیا اور کہا اے آنسو!تو کتنا بدنصیب ہے جب تو کسی آنکھ میں ہوتاہے تو ذرا سی چوٹ کھاکرباہر نکل آتاہے اور نیچےگرکرخاک میں مل جاتاہے۔۔۔۔تجھ سے تو ہم ہی اچھے ہیں لوگ صبح سویرے اٹھتے ہیں تو ہمیں دیکھ کر کہتے ہیں'گھاس پر شبنم کے قطرے کتنے اچھے لگ رہے ہیں۔
یہ سن کر آنسو نے کہا،
اے دوست!تم نے ٹھیک کہا کہ تو گھاس پر اچھا لگتا ہے لیکن یہ سوچو کہ میں ہی وہ آنسو ہوں جو کسی بے بس انسان کی آنکھ سے گرتاہے تو گرنے سےپہلے فرشتوں کے ہاتھ چلاجاتاہے۔۔۔۔میں ہی وہ آنسو ہوں جوایک ماں کی آنکھ سے نکلتاہےجو اپنی اولاد کو تکلیف میں دیکھ کر دعا کرتی ہے تو اللہ عزوجل اس کی دعا قبول فرمالیتاہے۔۔۔۔میں ہی وہ آنسو ہوں جو توبہ کرنے والے شخص کی آنکھ سے نکلتاہے تواس کے تمام گناہ معاف کردئیےجاتےہیں۔یہ سن کر شبنم کے قطرے کہنے لگے کہ واقعی تو افضل ہے ہم غلطی پرتھے۔
.BZU. Innocent Baby BSIT Professional Join Date: Sep 2007 Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,684
Thanks: 2,338
Thanked 2,223 Times in 1,816 Posts
Contact Number: Removed Program / Discipline: BSIT Class Roll Number: 07-15 | | | Views: 317 |