| |
|
#1
| ||||
| ||||
| ڈاونچی کے خواب کو تعبیر مل گئی ![]() لیونارڈو ڈاونچی کے خاکوں سے متاثر ہونے والے ایک کینیڈین طالبعلم نے ایک ایسے طیارے میں کامیاب پرواز کی ہے جو اپنے پر پھڑپھڑا کر ہوا میں سفر کرتا ہے۔ ٹاڈ ریکرٹ کا طیارہ آرنیتھوپٹر بغیر انجن کا انسانی طاقت سے اڑنے والے طیارہ ہے جو پرندوں کی طرح اپنے پروں کو حرکت دے کر فضا میں معلق رہتا ہے۔ اس طیارے میں ٹاڈ نے اونٹاریو کے علاقے ٹاٹنہم میں ایک سو پینتالیس میٹر تک پرواز کی۔ خیال ہے کہ ایروناٹک انٹرنیشنل فیڈریشن کے حکام اکتوبر میں اپنے اجلاس میں اس ریکارڈ کی تصدیق کر دیں گے۔ جامعہ ٹورنٹو میں پی ایچ ڈی کے طالبعلم ٹاڈ کا کہنا ہے کہ ان کا طیارہ ایک صدیوں پرانے فضائی خواب کی تعبیر ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’تاریخ میں لاتعداد مرد و زن اپنی طاقت کی مدد سے پرندوں کی مانند پرواز کا خواب دیکھتے آئے ہیں اور اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں نے اس کی کوشش بھی کی ہے۔ یہ ایوی ایشن کی دنیا کے اس پہلے خواب کا آخری جواب ہے‘۔ ٹاڈ کا طیارہ جسے سنو برڈ کا نام دیا گیا ہے کاربن فائبر اور بالسا لکڑی سے بنایا گیا ہے اور اس کی چوڑائی بتیس میٹر ہے تاہم اس کا وزن صرف تینتالیس کلوگرام ہے۔ اسے ہلکا رکھنے کے لیے اس میں فضا میں بلند کرنے کا نظام نصب نہیں کیا گیا اور اسے کار کی مدد سے کھینچ کر فضا میں پہنچایا گیا۔ فضا میں پہنچنے کے بعد ٹاڈ نے اپنے پیروں کی مدد سے اس سلاخ کو حرکت دی جس کی مدد سے جہاز کے پر حرکت کرتے ہیں۔ اس جہاز کی پرواز انیس اعشاریہ تین سکینڈ تک جاری رہی اور اس نے ساڑھے پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے سفر کیا۔
__________________ |
![]() |
| Tags |
| air, airoplane, تعبیر, fly, جواب, student, urdu, ڈاونچی, گئی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| Thread Tools | Search this Thread |
| Display Modes | Rate This Thread |
| |
Similar Threads | ||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| Pakistan Sindh asmbli main khawaten ka jashan سندھ اسمبلی میں خواتین کا جشن | .BZU. | Youtube Videos/Clips etc | 0 | 23-05-2011 10:50 AM |
| کیا آپ بتا سکتے ہیں اس بزرگ آدمی نے صدر صاحب کو کیا کہا ہو گا!!! ذرا سوچیں اور .جواب دیں | .BZU. | News & information/IT Pictures | 11 | 01-05-2011 12:30 AM |
| پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ | Gunjial | Daily News And halat-e-hazra | 0 | 02-10-2010 12:27 PM |
| Qiyamat kay Rooz 3 tabqat ki jawab talbi قیامت کے دن تین طبقات کی جواب طلبی | .BZU. | Islam | 0 | 25-12-2009 06:23 AM |