| |
| ![]() |
| Daily News And halat-e-hazra National & Intentional Daily News |
![]() |
| | Thread Tools | Search this Thread | Rating: | Display Modes |
|
#1
| ||||
| ||||
![]() بھارت کی حکومت نے امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ایک نقشے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو پاکستان کے حصے کے طور پر دکھائے جانے پر اعتراض کیا ہے اور امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اسے ’صحیح‘ کرے۔ دلی میں وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت امریکہ کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بھارت کے نقشے میں اس ’بڑی غلطی‘ سے واقف ہے۔ ’حکومت امریکی حکومت کے ان تمام نقشوں کو مسترد کرتی رہی ہے جن میں بھارتی سرحد کو غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے۔‘ دلی سے بی بی سی نامہ نگار شکیل اختر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ اسٹیٹ ڈاٹ جی او وی پر ان تمام ممالک کی تفصیلات دی گئی ہیں جن سے امریکہ کے سفارتی تعلقات ہیں۔ اس میں بھارت کا جو نقشہ دکھایا گیا ہے وہ بھارت کے سرکاری نقشے سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر بھارت کے دعوے کا کوئی ذکر نہیں ہے اور نہ ہی اسے متنازع علاقہ بتایا گیا ہے۔ جبکہ چین کی سرحد سے ملنے والے اکسائی چن علاقے پر چین کا قبضہ ہے اور اس کے بارے میں ایک پوائنٹر کے ذریعے یہ بتایا گیا ہے کہ اس پر بھارت کا دعویٰ ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے دلی میں امریکہ کے نائب ناظم الامورکو بھارت کی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے اور ان سے کہا کہ کہ وہ اس نقشے کو صحیح کرائیں۔ وزارت خارجہ نے اپنے اس بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اس موقع پر یہ بھی واضح کر دینا چاہتی ہے کہ ’جموں و کشمیر کی پوری ریاست بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور بین الا قوامی برادری کو یہ مستقل طور پر بتایا جاتا رہا ہے کہ وہ بھارت کے نقشے میں ہماری سرحدوں کو صحیح طریقے سے دکھائیں۔‘ اس سے قبل سکریٹری خارجہ رنجن متھائی نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا ’جہاں تک پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا سوال ہے تو اس نقشے کو صحیح کرنا پڑے گا۔‘ مسٹر متھائی نے بتایا کہ حکومت ان دیگر ممالک اور اداروں سے بھی بات کر رہی ہے جنہوں نے بھارتی علاقوں کو دوسرے ملکوں میں دکھا رکھا ہے۔
__________________ (¯`v´¯) `*.¸.*` ¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨) (¸.*´ (¸.Bzu Forum Don't cry because it's over, smile because it happened ![]() |
|
#2
|
| Bhai g wo taiz log h, hmry hukmarano and bureaucrats ko kya lgy inn mamlat sa hm bas apni hi masti me magan h aur apasi laraio me time waste krty rhty h.... Pakistan always failed to win the talk over kashmir issue just because of our irresponsible officers and leaders.... |
![]() |
| Tags |
| aur, bharat, امریکہ, اعتراض, بھارت, kashmir, naqsha, نقشے, کشمیر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| Thread Tools | Search this Thread |
| Display Modes | Rate This Thread |
| |
Similar Threads | ||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا | .BZU. | Tech world | 0 | 24-05-2011 11:17 AM |
| Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں | .BZU. | Urdu Poetry | 0 | 09-05-2011 03:08 PM |
| پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ | Gunjial | Daily News And halat-e-hazra | 0 | 02-10-2010 12:27 PM |
| شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ | Gunjial | Daily News And halat-e-hazra | 0 | 02-10-2010 12:22 PM |
| قرآنی آیات پر اعتراض کی مذمت | Gunjial | Daily News And halat-e-hazra | 2 | 30-09-2010 08:44 PM |