
18-01-2012, 05:13 AM
|
 | Innocent Baby BSIT Professional | |
Join Date: Sep 2007 Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,682
Thanks: 2,337
Thanked 2,223 Times in 1,816 Posts
Contact Number: Removed Program / Discipline: BSIT Class Roll Number: 07-15 Time Spent Online: 3 Months 3 Weeks 5 Days 3 Hours 25 Minutes 51 Seconds | |
پرویزمشرف کےسرکی قیمت مقرر کراچی : پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وطن واپسی کے منصوبے کے ساتھ ہی ایک بلوچ سردار نے ان کے سر پر 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کا انعام رکھ دیا۔
اس بات کا اعلان مقتول بلوچ رہنماءسردار اکبر بگٹی کے پوتے اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنماءشاہ زین بگٹی نے اتوار کو سندھ کے علاقے پیر جو گوٹھ میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص مشرف کو قتل کرتا ہے تو ہم اسے 10 لاکھ ڈالر نقد اور 100 ملین ڈالر کا گھر دیں گے، جبکہ ہم اسے مکمل تحفظ بھی فراہم کریں گے۔
خیال رہے کہ اکبر بگٹی کو 2006ءمیں مشرف حکومت کے دور میں فوجی آپریشن کے دوران بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قتل کیا گیا تھا۔
شاہ زین بگٹی نے پرویز مشرف کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے سابق صدر کو وطن واپسی پر فوری گرفتار نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ مشرف صرف میرے دادا کا قاتل نہیں بلکہ اسلام آباد کی لال مسجد میں ہلاک ہونے والے سینکڑوں افراد کا قاتل ہے۔
ان کے بقول علماءنے بھی سابق صدر کے قتل کا فتویٰ جاری کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف نے 27 سے 30 جنوری کے درمیان پاکستان واپسی کا اعلان کیا ہے۔ |